۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
بحرین

حوزہ/ بحرینی عوام نے جمعہ کے روز اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ، احتجاجی مظاہروں کے دوران "بحرین سے فلسطین تک ایک ہی آواز تعلقات نامنظور " کے نعرے لگائے اور ایک بار پھر تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاج کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جمعیت العمل اسلامی بحرین نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز ، صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے متعدد عرب ممالک سمیت بحرین کا اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف زبردست احتجاج اور مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کیا ۔

حرین کے دارالحکومت منامہ میں گذشتہ جمعے کے روز بحرینی عوام نے  یروشلم پر قابض صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اس مجرمانہ فعل کی مذمت کی ہے ۔ 

مظاہرے کے دوران مظاہرین نے  آل خلیفہ حکومت کے خلاف "تعلقات نامنظور ، بحرین فلسطین کی آواز ، امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعرے لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں اور علمائے کرام نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس ناجائز عمل کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے اور صہیونیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کردیں گے ۔ بحرین سے فلسطین تک ایک ہی آواز اسرائیل کے ساتھ تعلقات نامنظور کی شدید نعرہ بازی بھی ہوئی ۔

احتجاجی ریلی کے اختتام پر شرکاء نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مزاحمت و مقاومت کے ساتھ اپنے احتجاجی جلسوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .